حدیث نمبر: 1876
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ` رفاعہ قرظی کی بیوی نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! مجھے رفاعہ نے طلاق دی پھر طلاق بائنہ ( غیر رجعی ) ہو گئی ۔ اس کے بعد میں نے عبدالرحمن بن زبیر قرظی سے نکاح کیا ( مگر ) وہ نامرد ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شاید تو رفاعہ کے پاس لوٹنا چاہتی ہے ، تو نہیں ( لوٹ سکتی ) جب تک وہ ( عبدالرحمن ) تیرا مزہ نہ چکھ لے اور تو اس کا مزہ نہ چکھ لے ۔ “