کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: آدمی لمبے سفر سے رات کو اپنے گھر میں نہ آئے ( ایسا نہ ہو کہ اپنے گھر والوں پر تہمت لگانے کا موقع پیدا ہو ) ۔
حدیث نمبر: 1870
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تمہیں گھر سے غائب ہوئے عرصہ دراز گر جائے تو رات کو اپنے گھر نہ آیا کرو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1870
حدیث نمبر: 1871
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم رات کو اپنے گھر پہنچو تو گھر والوں کے پاس نہ جاؤ ، یہاں تک کہ وہ عورت جس کا خاوند غائب تھا استرہ لے لے ( یعنی پاکی کر لے ) اور جس کے بال بکھرے ہیں ، کنگھی کر لے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1871