کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: عورت کے پاس بجز محرم کے کوئی تنہائی میں نہ جائے اور جس عورت کا خاوند موجود نہ ہو اس کے پاس جانا ۔
حدیث نمبر: 1868
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عورتوں کے پاس ( تنہائی میں ) جانے سے پرہیز کرو ۔ “ ایک انصاری شخص نے کہا کہ آپ دیور کے لیے بتائیے ( کہ اس کا کیا حکم ہے ؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” دیور تو موت ہے ( یعنی اس سے زیادہ بچنا چاہیے ) ۔ “