کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: عورتوں کی غیرت اور ان کی ناراضگی کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1867
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم مجھ سے راضی ہو اور جب ناراض ہو تو میں جان لیتا ہوں ۔ “ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا : ” یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیونکر پہچان لیتے ہیں ؟ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تو مجھ سے راضی ہوتی ہے تو ( قسم کھاتے وقت یہ ) کہتی ہے ” محمد کے رب کی قسم “ اور جب تو مجھ سے خفا ہوتی ہے تو کہتی ہے ” ابراہیم کے رب کی قسم ! ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا جی ہاں ( ٹھیک ہے ) واللہ ! یا رسول اللہ ! میں صرف آپ کا نام چھوڑ دیتی ہوں ( آپ کی محبت نہیں چھوڑتی ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1867