کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اپنی سوکن کا دل جلانے کے لیے جو چیزیں نہیں ملیں ان کو بیان کرنا کہ مل گئی ہیں ، ایسا کرنا منع ہے ۔
حدیث نمبر: 1864
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` کسی عورت نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! میری ایک سوکن ہے ، اگر میں اس کا دل جلانے کے لیے اپنے خاوند کی طرف سے جس قدر مجھے دیتا ہے اس سے زیادہ ظاہر کروں تو کیا مجھ پر گناہ ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہ دی ہوئی چیز کا ظاہر کرنے والا ( بطور دھوکا ) ایسا ہے جیسے کوئی دو کپڑے مکر کے پہنے ہوئے ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1864