حدیث نمبر: 1861
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے جنت کے دروازے پر کھڑا ہو کر دیکھا تو اس میں مسکین زیادہ تھے اور مالدار لوگ جنت کی دروازے پر ( حساب و کتاب کے لیے ) روک دیے گئے سوائے اس کے کہ دوزخیوں کو دوزخ بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ۔ پھر میں نے دوزخ کے دروازے پر کھڑے ہو کر دیکھا تو اس میں عموماً عورتیں تھیں ۔ “