حدیث نمبر: 1854
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر کوئی اپنی بیوی کے پاس آتے وقت یہ کلمات دعا کہے ” اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں ۔ یا اللہ ! مجھے شیطان کے شر سے بچائے اور جو اولاد ہمیں دے شیطان کو اس سے دور رکھ ۔ “ پھر ان کو کوئی اولاد نصیب ہو تو اسے شیطان ضرر نہ پہنچا سکے گا ۔ “