حدیث نمبر: 1852
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کسی عورت کو اپنے خاوند سے یہ درخواست کرنا درست نہیں کہ وہ اس کی بہن ( سوکن ) کو طلاق دیدے ، اس لیے کہ اس کے حصے کا پیالہ بھی خود انڈیل لے ، یہ نہیں ہو سکتا ، جتنا اس کی قسمت میں ہے وہی ملے گا ۔ “