کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: باپ اور دوسرا کوئی ولی باکرہ ( بالغہ ) اور ثیبہ کا نکاح اس کی رضامندی کے بغیر نہیں سکتے ۔
حدیث نمبر: 1848
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیوہ عورت کا نکاح اس سے اجازت لیے بغیر نہ کیا جائے اور نہ باکرہ کا نکاح بغیر اس کی اجازت کے کیا جائے ۔ “ لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! باکرہ کی اجازت کیونکر ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کا خاموش ہو جانا ہی ( اس کی ) رضامندی ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1848
حدیث نمبر: 1849
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ` میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کنواری لڑکی تو شرم کرتی ہو گی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اس کا خاموش ہو جانا ہی ( اس کی ) رضامندی ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1849