کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح متعہ سے اخیر وقت میں منع فرمایا ہے ۔
حدیث نمبر: 1844
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم ایک لشکر میں تھے ( جو حنین پر گیا تھا ) اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے اور ارشاد فرمایا کہ تمہیں متعہ کرنے کی اجازت ہے تم متعہ کر لو ۔ ابن ابی ذئب سے روایت ہے کہ ایاس بن سلمہ بن اکوع نے اپنے باپ سے روایت کیا کہ اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر مرد اور عورت متعہ کر لیں اور مدت متعین نہ کریں تو ( کم سے کم ) تین دن تین راتیں مل کر رہیں ۔ اس کے بعد چاہیں تو جدا ہو جائیں یا مدت بڑھا لیں ۔ سلمہ نے کہا “ میں نہیں جانتا کہ یہ اجازت ہمارے لیے خاص تھی یا عام لوگوں کے لیے بھی تھی ۔ “ امام بخاری نے وضاحت فرما دی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ غزوہ خیبر میں یہ حکم منسوخ ہو گیا تھا ۔ ( دیکھئیے حدیث : کتاب : غزوات کے بیان میں ۔ ۔ ۔ باب : جنگ خیبر کا بیان ۔ ۔ ۔ )
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1844