کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اگر پھوپھی یا خالہ نکاح میں ہو تو اس کی بھتیجی یا بھانجی کو نکاح میں نہیں لا سکتا ۔
حدیث نمبر: 1842
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ عورت اپنی پھوپھی یا اپنی خالہ کے اوپر نکاح کی جائے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1842