کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: قرآن مجید کو حفظ کرنا اور ہمیشہ تلاوت کرتے رہتا ۔
حدیث نمبر: 1819
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قرآن ( حفظ کرنے اور پڑھنے ) والے کی مثال رسی میں بندھے ہوئے اونٹوں کے مالک کی سی ہے کہ اگر وہ ان کی حفاظت کرے گا تو وہ انھیں روکے رکھے گا اور اگر ( حفاظت کرنا ) چھوڑ دے گا تو وہ بھاگ جائیں گے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1819
حدیث نمبر: 1820
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ بات بری ہے کہ تم میں سے کوئی کہے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا بلکہ ( یہ کہے کہ ) وہ آیت مجھے بھلا دی گئی اور قرآن کو پڑھتے رہو کیونکہ وہ آدمیوں کے سینے سے نکل جانے میں اونٹوں سے بھی زیادہ تیز ( بھاگنے والا ) ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1820
حدیث نمبر: 1821
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قرآن ہمیشہ پڑھتے رہو ، قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! قرآن آدمیوں کے سینے سے رسی تڑوا کر بھاگنے والے اونٹ سے بھی زیادہ تیز بھاگتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1821