کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: معوذات ( سورۃ الفلق اور الناس ) کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1814
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات کو ، جب ( سونے کے لیے ) اپنے بستر پر جاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیاں ملا کر ان پر ( ( قل ھو اﷲ احد ) ) ، ( ( قل اعوذ بربّ الفلق ) ) اور ( ( قل اعوذ بربّ النّاس ) ) پڑھ کر ( پھونک مارتے ) دم کرتے تھے پھر انھیں اپنے تمام بدن پر جہاں تک ہو سکتا پھیرتے تھے ۔ پہلے اپنے سرمبارک اور چہرہ مبارک پر پھیرتے اور بعدازاں اپنے تمام اگلے جسم پر پھرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ ایسا ہی کرتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1814