حدیث نمبر: 1812
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` ایک شخص نے کسی کو ( ( قل ھو اللہ احد ) ) ( سورۃ الاخلاص ) باربار پڑھتے ہوئے سنا ، پس وہ صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور یہ بیان کیا ، گویا کہ وہ شخص ( ( قل ھو اﷲ احد ) ) کو ( بوجہ قلت الفاظ کے ثواب میں ) قلیل جانتا تھا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! بیشک یہ سورۃ ( ( قل ھو اﷲ احد ) ) تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1813
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ( بطور استفہام انکاری ) کہا کہ کیا یہ مشکل ہے کہ تم میں سے کوئی شخص ایک رات میں تہائی قرآن پڑھے ؟ ان ( صحابہ رضی اللہ عنہم ) کو یہ دشوار معلوم ہوا اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ ! ہم میں سے کس کو اتنی طاقت حاصل ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سورۃ الاخلاص جس میں ” اللہ واحد صمد “ کی صفات مذکور ہیں ، تہائی قرآن ( کے برابر ) ہے ۔ “