کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن کا دور کیا کرتے ( یعنی قرآن پڑھایا کرتے تھے ) ۔
حدیث نمبر: 1809
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے آہستہ ( آواز ) سے فرمایا : ’ جبرائیل علیہ السلام ہر سال قرآن کا ایک بار دور میرے ساتھ کیا کرتے تھے اور اس سال دو بار دور کیا ، میں سمجھتا ہوں کہ میری موت کا وقت آن پہنچا ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1810
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` اللہ کی قسم میں نے قرآن کی ستر سے زیادہ سورتیں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دھن مبارک سے سیکھی ہیں ۔
حدیث نمبر: 1811
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما ہی روایت ہے کہ` وہ ( شام کے شہر ) حمص میں تھے ، وہاں انھوں نے سورۃ یوسف پڑھی تو ایک شخص نے کہا کہ یہ سورت اس طرح نہیں اتری ( جس طرح تم نے پڑھی ) سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے یہ سورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بہت اچھی پڑھی ۔ “ اور ( سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے ) اس کے منہ سے شراب کی بو محسوس کی تو فرمایا : ” کیا ادھر تو کتاب اللہ کو جھٹلاتا ہے اور ادھر شراب کے مزے اڑاتا ہے ؟ پھر اس کو حد لگائی ۔