کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول ” اور ( جب پہلا ) صور پھونک دیا جائے گا تو زمین و آسمان کے سب لوگ بیہوش ہو کر گر پڑیں گے “ ( سورۃ الزمر : 68 ) کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1772
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” دونوں صوروں کا درمیانی عرصہ چالیس کا ہے ۔ “ لوگوں نے سیدنا ابوہریرہ سے کہا کہ چالیس روز کا ؟ انھوں نے کہا ” میں نہیں کہہ سکتا ۔ “ ( سائل نے ) کہا کہ چالیس برس کا ؟ انھوں نے کہا ” میں نہیں کہہ سکتا ۔ “ ( سائل نے ) کہا چالیس مہینوں کا ؟ انھوں نے کہا ” میں نہیں کہہ سکتا “ ( اور کہا کہ قبر میں ) : “ سوائے ریڑھ کی ہڈی کے انسان کا تمام بدن گل جاتا ہے اور اسی ( ریڑھ کی ہڈی ) اور انسان کا تمام بدن ( دوبارہ ) جوڑا جائے گا ۔ “