کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کا قول ” اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لیے حلال کی ہیں ان کو حرام مت کرو .... “ ( سورۃ المائدہ : 87 ) ۔
حدیث نمبر: 1737
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جہاد میں شریک تھے اور ہمارے ساتھ عورتیں نہ تھیں ( اور عورتوں سے جدائی برداشت نہ ہوتی تھی ) تو ہم نے عرض کی کہ آیا ہم خصی ہو جائیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اور پھر یہ اجازت دی کہ ایک کپڑا دے کر بھی عورت سے نکاح یعنی متعہ کر سکتے ہیں ۔ اور پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی ” اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لیے حلال کی ہیں ، ان کو حرام مت کرو .... ۔ “ ( نکاح متعہ غزوہ خیبر میں حرام ہو گیا دیکھے کتاب : غزوات کے بیان میں ۔ ۔ ۔ باب : جنگ خیبر کا بیان ۔ ۔ ۔ ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1737