کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” اے رسول ! جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے آگے پہنچا دیجئیے .... “ ( سورۃ المائدہ : 167 ) ۔
حدیث نمبر: 1736
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جو آدمی یہ کہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے احکام میں سے کچھ چھپا لیا ، وہ جھوٹا ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے : ” اے رسول ! جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے ، اسے آگے پہنچا دیجئیے .... ۔ “