کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہیں ، جب فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے .... “ ( سورۃ النساء : 97 ) ۔
حدیث نمبر: 1734
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں چند مسلمان مشرکوں کے ساتھ ہو گئے تاکہ ان کی جماعت بڑھ جائے اور پھر ( لڑائی کے موقع پر ) ایک تیر آتا تو ان میں سے کوئی مارا جاتا یا تلوار کی ضرب سے کوئی قتل کیا جاتا تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی : ” جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہیں ، جب فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے .... ۔ “