کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” پس کیا حال ہو گا جس وقت کہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے “ ( سورۃ النساء : 41 ) ۔
حدیث نمبر: 1733
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ ۔ “ میں نے عرض کی بھلا میں کیا سناؤں ، قرآن تو آپ پر ہی اترا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مجھے دوسرے سے سننا اچھا معلوم ہوتا ہے ۔ تو میں نے سورۃ نساء پڑھنا شروع کی اور جب میں اس آیت پر پہنچا ” پس کیا حال ہو گا جس وقت کہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے ۔ “ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” بس کر ۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔