کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول ” بیشک جو لوگ اللہ تعالیٰ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں .... “ ( سورۃ آل عمران : 77 ) کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1725
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ان سے دو عورتوں کا جھگڑا بیان کیا گیا جو کہ ایک گھر یا کوٹھڑی میں بیٹھی موزہ سی رہی تھیں ، اتنے میں ( ان دونوں میں سے ) ایک باہر نکلی اس کی ہتھیلی میں موزہ سینے کی سوئی ( آر ) چھبو دی گئی تھی اس نے دوسری عورت پر دعویٰ کیا ( جو اس کے ساتھ تھی ) جب یہ مقدمہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس لایا گیا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” اگر لوگوں کو دعویٰ کرنے کی بنا پر ان کے حق میں فیصلہ کر دیا جاتا ( جو دعویٰ کرتے ) تو کتنوں کے خون اور مال تلف ہو جاتے ۔ “ تم اس دوسری عورت کو ( مدعی علیہا ) کو اللہ تعالیٰ سے ڈراؤ اور یہ آیت سناؤ ” بیشک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں .... “ جب لوگوں نے ایسا کیا تو ( وہ ڈر گئی اور ) اس نے جرم کا اقرار کیا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” قسم مدعی علیہ پر ہے ۔ “