کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول ” اور وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے “ ( سورۃ البقرہ : 273 ) کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1723
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسکین وہ نہیں ہے جو ایک کھجور یا دو کھجور یا ایک لقمہ یا دو لقمے لے کر چل دیتا ہو بلکہ مسکین ( جس کا ذکر اس آیت میں ہے ) وہ ہے جو سوال سے بچتا ہو ۔ “ مسکین کا مطلب اگر تم سمجھنا چاہو تو یہ آیت “ اور وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے “ پڑھو ۔ “