کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ کے قول ” اور ہم نے تم سے کہا کہ اس بستی میں داخل ہو جاؤ “ کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1715
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بنی اسرائیل کو یہ حکم دیا گیا تھا ” اور شہر کے دروازے میں جھک کر سجدہ کرتے ہوئے داخل ہوں اور زبان سے حطّۃ کہو “ ( یعنی گناہوں کی مغفرت چاہتے ہیں ) تو وہ گھسٹ گھسٹ کر اور بجائے حطّۃ کے حنطۃ ، حبّہ فی شعرۃٍ ( دانہ بالی کے اندر ) کہتے ہوئے داخل ہوئے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1715