کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول ” اللہ کا شریک کسی کو مت بناؤ ! حالانکہ تم جانتے ہو “ ( سورۃ البقرہ : 22 ) ۔
حدیث نمبر: 1713
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون سا ہے ؟ تو آپ نے فرمایا : ” یہ کہ تو کسی کو اللہ کا شریک بنائے حالانکہ اس ( اللہ ) نے تجھے پیدا کیا ہے ۔ “ میں نے کہا بیشک یہ بڑا گناہ ہے ۔ میں نے پوچھا پھر اس کے بعد کون سا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کرنا کہ اس کو کھلانا پڑے گا ۔ “ ( یہیں سے فیملی پلاننگ کا رد ہوتا ہے ) میں نے پوچھا پھر اس کے بعد کون سا گناہ ؟ فرمایا : ” اپنے پڑوسی کی بیوی سے بدکاری کرنا ۔ “