کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زرہ ، عصا ، تلوار ، پیالہ اور انگوٹھی کی بابت کیا ذکر کیا گیا ہے ؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء نے ان میں سے کون کون سی چیزیں استعمال کیں ، ان کو تقسیم نہیں کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک اور آپ کا جوتا اور آپ کے برتنوں میں سے ، جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم اور دوسرے مسلمانوں نے متبرک سمجھا ۔
حدیث نمبر: 1319
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے دو جوتے بغیر بال کے چمڑے کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے نکالے ، جن پر دو تسمے لگے ہوئے تھے ، اور بیان کیا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے تھے ۔
حدیث نمبر: 1320
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے` ایک چادر ( جسے ) ملبدہ ( کہتے ہیں ) نکالی اور کہا کہ اسی کو اوڑھے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی ۔
حدیث نمبر: 1321
ابوعبداللہ آصف
´ایک روایت میں ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ` انھوں نے ایک موٹا تہبند ، اس قسم کا جیسا کہ اہل یمن بناتے ہیں اور ایک چادر اسی قسم کی جس کو ملبدہ کہتے ہیں ، نکالی ( کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے ) ۔
حدیث نمبر: 1322
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ جب ٹوٹ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹوٹے ہوئے مقام پر چاندی کا ایک تار لگا لیا تھا ۔