حدیث نمبر: 1314
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن جعفر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ` کیا تمہیں یاد ہے جب ہم اور تم اور ابن عباس رضی اللہ عنہما ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لیے گئے تھے ، انھوں نے کہا جی ہاں ( یاد ہے ) پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ( اپنے ساتھ ) سوار کر لیا تھا اور تمہیں نہیں کیا تھا ۔
حدیث نمبر: 1315
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم لڑکوں کے ساتھ مل کر ثنیتہ الوداع تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لیے جایا کرتے تھے ۔