کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: غنیمت میں تھوڑی سی خیانت کرنا ۔
حدیث نمبر: 1313
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان پر ایک شخص متعین تھا ، اس کا نام ” کرکرہ “ تھا پھر وہ مر گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ دوزخ میں ہے ، پھر لوگ اس کی حالت دیکھنے لگے تو انھوں نے ( اس کے مال میں مال غنیمت کی ) ایک عبا ( چادر ) پائی جس کو اس نے خیانت سے لے لیا تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1313