کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: امام کا لوگوں کے نام لکھنا ( کیسا ہے ؟ )
حدیث نمبر: 1307
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ( ایک مرتبہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جتنے لوگ اسلام کا کلمہ پڑھتے ہیں ان سب کے نام لکھ کر میرے سامنے لے آؤ ۔ “ چنانچہ ہم نے ایک ہزار پانچ سو آدمیوں کے نام لکھے پھر ہم نے ( اپنے دل میں ) کہا کہ کیا ہم ( اب بھی کافروں کا ) خوف کریں حالانکہ ہم ایک ہزار پانچ سو آدمی ہیں ؟ پھر بیشک ہم نے اپنے آپ کو دیکھا کہ خوف میں مبتلا کر دیے گئے حتیٰ کہ کوئی ( کوئی ) آدمی مارے خوف کے تنہا نماز پڑھتا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1307