کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: حربی کافر جب دارالسلام میں بغیر امان کے آ جائے تو اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے ؟
حدیث نمبر: 1304
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشرکوں کا ایک جاسوس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( اس وقت ) سفر میں تھے پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے پاس بیٹھ کر باتیں کرنے لگا ۔ اس کے بعد وہ چلا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اسے پکڑ لو اور اس کو قتل کر دو ۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا سامان قاتل کو دلا دیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1304