حدیث نمبر: 1297
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کسریٰ ہلاک ہو گیا اب اس کے بعد کوئی کسریٰ نہ ہو گا اور قیصر بھی ہلاک ہو جائے گا ، اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہو گا اور بیشک تم قیصر و کسریٰ کے خزانے اللہ کی راہ میں تقسیم کرو گے ۔ “
حدیث نمبر: 1298
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑائی کا نام فریب رکھا تھا ۔