کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ کے عذاب سے کسی کو عذاب نہ دیا جائے ۔
حدیث نمبر: 1294
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو` جب یہ خبر پہنچی کہ امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو آگ میں جلا دیا ہے تو انھوں نے کہا کہ اگر میں ( خلیفہ ) ہوتا تو ہرگز انھیں نہ جلاتا ۔ اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” اللہ کے عذاب سے کسی کو عذاب نہ کرو ۔ “ اور بیشک میں انھیں قتل کر دیتا جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” جو شخص اپنا دین بدل دے اسے قتل کر دو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1294