حدیث نمبر: 1288
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد کی اجازت مانگی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ” کیا تیرے والدین زندہ ہیں ؟ “ اس نے کہا جی ہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو انھیں ( کی خدمت ) میں کوشش کر ۔ ( کیونکہ وہ بوڑھے اور بےسہارا تھے ) “