کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مسافر کو اسی قدر عبادت کا ثواب ملتا ہے جس قدر وہ گھر میں رہ کر کیا کرتا تھا ۔
حدیث نمبر: 1286
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب بندہ بیمار ہو جاتا ہے یا سفر کرتا ہے تو جس قدر عبادت وہ گھر میں رہ کر یا حالت صحت میں کیا کرتا تھا ، وہ سب اس کے لیے لکھی جاتی ہیں ۔ ( یعنی ثواب میں کمی نہیں ہوتی ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1286