حدیث نمبر: 1284
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم ( حج میں ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے ۔ پس جب ہم کسی بلندی پر چڑھتے تو لا الہٰ الا اللہ اور اللہ اکبر کہتے تھے ، ہماری آوازیں بلند ہوتی تھیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے لوگو ! اتنا نہ چلاؤ اپنی جانوں پر آسانی کرو کیونکہ تم لوگ نہ کسی بہرے کو پکار رہے ہو نہ کسی غائب کو ۔ بیشک وہ سنتا ہے ۔ وہ قریب ہے ۔ ( سیڑھیاں چڑھتے وقت بھی اللہ اکبر کہنا چاہیے )