کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ ایک مہینے کی مسافت سے اللہ نے میرا رعب کافروں کے دلوں میں ڈال کر میری مدد کی ۔
حدیث نمبر: 1279
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں جامع باتیں دے کر بھیجا گیا ہوں اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے ۔ پس ( ایک دن ) اس حال میں کہ میں سو رہا تھا میرے پاس زمین کے تمام خزانوں کی چابیاں لا کر میرے ہاتھ میں رکھ دی گئیں ۔ “ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ( اس حدیث کو بیان کر کے ) کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ( دنیا سے ) تشریف لے گئے اور اب تم ان خزانوں کو نکال رہے ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1279