کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو مزدوری لے کر جہاد میں شریک ہو ۔
حدیث نمبر: 1277
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے ایک شخص کو اجرت پر رکھا تھا ، اس نے ایک شخص سے لڑائی کی ۔ ایک نے دوسرے کا ہاتھ منہ سے کاٹ لیا ۔ دوسرے نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچا اور اس کے آگے کے دانت گر گئے ۔ پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دانتوں کا معاوضہ نہیں دلایا اور فرمایا : ” کیا وہ اپنا ہاتھ تیرے منہ میں رہنے دیتا تاکہ تو اس کو چبا جاتا ، جس طرح اونٹ سبزے کو چبا جاتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1277