کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: ( اس بات کا بیان کہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اول وقت دن میں نہ لڑتے تھے تو پھر جنگ میں تاخیر کر دیتے تھے یہاں تک کہ آفتاب ڈھل جاتا ۔
حدیث نمبر: 1276
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض دفعہ جہاد میں ، جس میں دشمن سے مقابلہ ہوا ، لڑائی میں دیر کی ۔ جب سورج ڈھل گیا ، اس وقت کھڑے ہو کر خطبہ سنایا اور فرمایا : ” اے لوگو ! دشمن سے مقابلہ کی آرزو نہ کرو اور اﷲ سے عافیت طلب کرو ۔ پھر جب تم دشمن سے مقابلہ کرو تو صبر کرو اور خوب سمجھ لو کہ جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے ۔ “ اس کے بعد فرمایا : ” اے اللہ ! کتاب ( قرآن ) کے نازل فرمانے والے اور ابر کے جاری کرنے والے اور کفار کی فوجوں کو شکست دینے والے ! ان لوگوں کو بھگا دے اور ہمیں ان پر فتح عنایت فرما ۔ “