حدیث نمبر: 1269
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( امام کی بات ) سننا اور ماننا ( ہر شخص پر ) ضروری ہے ، جب تک خلاف شرع نہ ہو ۔ پھر اگر کسی گناہ کا حکم دیا جائے تو نہ سننا ضروری ہے اور نہ ماننا ۔ “