کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مشرکوں کا دل بہلانے کے لیے ، ان کی ہدایت کے لیے دعا کرنا ( درست ہے ) ۔
حدیث نمبر: 1265
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` طفیل بن عمرو دوسی اور ان کے ساتھی رضی اللہ عنہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انھوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! قبیلہ دوس کے لوگوں نے نافرمانی کی اور پیروی سے انکار کر دیا ، لہٰذا اللہ سے ان کے لیے بددعا کیجئیے ۔ لوگ کہنے لگے کہ اب دوس ہلاک ہوئے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی : ” اے اللہ ! دوس کو ہدایت دے اور ان کو دائرہ اسلام میں لے آ ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1265