کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مشرکوں ( اور کافروں ) کے لیے بددعا کرنا ، اللہ ان کو شکست دے اور ان پر زلزلہ برپا کر دے ۔
حدیث نمبر: 1263
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے دن مشرکوں کے لیے یہ بددعا کی تھی : ” اے اللہ ! کتاب کے نازل کرنے والے ! حساب کے جلد لینے والے ! اے اللہ ! ان جماعتوں کو شکست دے ، ان کے قدم اکھیڑ دے ، ان کو بھگا دے ( اے اللہ ! ان کو بھگا دے اور ان کو ہلاک کر دے ، بھگا دے ، ڈگمگا دے ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1263
حدیث نمبر: 1264
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` یہودی ( ایک روز ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ ” تم پر موت آئے “ تو میں نے ان پر لعنت کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہیں کیا ہو گیا ہے ؟ “ میں نے عرض کی کہ کیا آپ نے نہیں سنا جو ان لوگوں نے کہا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم نے نہیں سنا جو میں نے کہ دیا کہ وعلیکم ( یعنی جو کچھ تم نے کہا ہے وہ تمہی پر ہو ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1264