حدیث نمبر: 1260
ابوعبداللہ آصف
´ام حرام رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” میری امت میں سب سے پہلے جو لوگ سمندر میں جنگ کریں گے ان کے لیے جنت واجب ہے ۔ “ میں نے عرض کی یا رسول اللہ ! میں انھیں میں ہوں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم انھیں میں ہو ۔ ام حرام رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میری امت میں سے سے پہلے جو لوگ قیصر کے شہر ( قسطنطنیہ ) میں جہاد کریں گے وہ مغفور ہیں ۔ “ میں نے عرض کی یا رسول اللہ ! میں ان لوگوں میں ہوں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں ( تو ان میں سے نہیں ) ۔ “