کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زرہ اور قمیص کا بیان ( جو ) لڑائی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہنتے تھے ۔
حدیث نمبر: 1257
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبہ کے اندر تھے ، یہ فرمایا : ” اے اللہ ! میں تجھے تیرے عہد اور تیرے وعدے کا واسطہ دیتا ہوں کہ ( مسلمانوں کو فتح دیدے ) اے اللہ ! اگر تو چاہے تو آج کے بعد پھر کبھی تیری عبادت نہ کی جائے گی ۔ “ پس سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! ( اسی قدر دعا ) آپ کو کافی ہے ، بیشک آپ نے اپنے پروردگار سے دعا کی حد کر دی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( اس وقت ) زرہ پہنے ہوئے تھے ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ( الفاظ ) کہتے ہوئے باہر تشریف لائے : ” عنقریب یہ جماعت بھگا دی جائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر لیں گے ، بلکہ قیامت کا ان سے وعدہ ہے اور قیامت بہت سخت اور تلخ چیز ہے ۔ “ ( سورۃ القمر 45 , 46 ) اور ایک روایت میں ہے کہ یہ بدر کے دن کا واقعہ ہے ۔