کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ کی راہ ( یعنی جہاد ) میں ایک دن مورچہ بند ہو کر رہنے کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 1250
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کی راہ میں ایک دن مورچے پر رہنا ، تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ، اس سے بہتر ہے ۔ اور جنت میں تمہارا چھوٹے سے چھوٹا مقام جو بقدر ایک کوڑے کے ہو ، وہ ( بھی ) تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہے ۔ اور صبح و شام کے وقت جو بندہ اللہ کی راہ میں چلتا ہے ۔ وہ تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ۔ اس سے بہتر ہے ۔