کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جہاد میں ( مجاہدین کی ) خدمت کرنے کا ثواب ۔
حدیث نمبر: 1248
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ان کی خدمت کرنے کے لیے خیبر گیا ۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر سے واپس آنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو احد پہاڑ دکھائی دیا تو فرمایا : ” یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1248
حدیث نمبر: 1249
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے تو ہم میں زیادہ سایہ اس شخص کے پاس تھا جس پر اس نے چادر سے سایہ کیا ہوا تھا اور جن لوگوں نے روزہ رکھا تھا ، انھوں نے کچھ کام نہیں کیا اور جن لوگوں نے روزہ نہ رکھا تھا ، انھوں نے اونٹوں کو اٹھایا اور ان پر پانی بھربھر کر لائے ، غرض ہر طرح کی خدمت کی اور کام کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” آج تو روزہ نہ رکھنے والے سب ثواب لوٹ کر لے گئے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1249