کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جہاد میں عورتوں کا مردوں کے پاس مشکیں بھربھر کر لے جانا ۔
حدیث نمبر: 1244
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے مدینہ کی عورتوں کو کچھ چادریں تقسیم کی تھیں تو ایک نہایت عمدہ چادر بچ گئی ۔ ان کے پاس کے بیٹھنے والوں میں سے کسی نے کہا کہ اے امیرالمؤمنین ! یہ چادر ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی کو جو آپ کے نکاح میں ہے ، دے دیجئیے ۔ وہ لوگ ام کلثوم بنت علی کو مراد لیتے تھے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ام سلیط رضی اللہ عنہا اس کی زیادہ مستحق ہیں ۔ وہ انصاری عورت تھی ۔ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ احد کے دن ہمارے لیے مشکیں بھربھر کر لاتی تھیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1244