کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: دشمن دین کی جاسوسی کرنے والے کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 1233
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احزاب میں فرمایا : ” میرے پاس دشمن کی خبر کون لائے گا ؟ “ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بولے کہ میں ( لاؤں گا ) ۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا : ” میرے پاس دشمن کی خبر کون لائے گا ؟ “ وہ پھر بولے کہ میں ، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیر ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1233