حدیث نمبر: 1232
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور وہ اپنی دونوں رانیں کھولے ہوئے خوشبو لگا رہے تھے ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ اے چچا ! تمہیں ( جنگ سے ) کیا چیز روک رہی ہے ؟ انھوں نے کہا کہ میرے بھائی کے بیٹے ! ابھی آتا ہوں ۔ پھر وہ خوشبو لگانے لگے ۔ پھر آئے اور ( مجاہدین میں ) بیٹھ گئے ۔ پھر بتایا کہ اس جنگ میں مسلمانوں کو ذرا شکست ہوئی تو ثابت رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا کہ ہٹ جاؤ ، ہم کو جگہ دو ، ہم کافروں سے لڑیں گے ۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں ایسا نہیں کرتے تھے بلکہ جم کر لڑتے تھے ، تم نے تو ( بھاگ کر ) اپنے دشمنوں کو بری عادت ڈال دی ہے ۔