کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اس شخص کی فضیلت جو کسی غازی کا سامان تیار کر دے یا اس کے پیچھے اس کے گھر کی خبرگیری عمدہ طور پر کرے ۔
حدیث نمبر: 1230
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کا سامان تیار کر دے تو گویا اس نے خود جہاد کیا اور جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے پیچھے اس کے گھر ( والوں ) کی خبرگیری کرے تو گویا اس نے خود جہاد کیا ۔ “
حدیث نمبر: 1231
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں ، ام سلیم اور اپنی ازواج مطہرات کے سوا اور کسی کے گھر میں تشریف نہ لے جاتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں اس پر ترس کھاتا ہوں ، اس کا بھائی میرے ہمراہ مقتول ( شہید ) ہوا ہے ۔ “