کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو شخص کسی شرعی عذر سے جہاد میں شریک نہ ہو ۔
حدیث نمبر: 1228
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب ہم غزوہ تبوک سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ لوٹے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کچھ لوگ مدینہ میں ہم سے پیچھے رہ گئے ۔ وہ ایسے ہیں کہ جس درے یا میدان میں ہم چلے ، یقیناً وہ اس میں ہمارے ساتھ ( ثواب میں ) شریک رہے ۔ کیونکہ ان کو ( کسی شرعی ) عذر نے ( جہاد میں آنے سے ) روک لیا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1228