حدیث نمبر: 1225
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خندق کی طرف تشریف لے گئے ( جو مدینہ کے گرد کھودی جا رہی تھی ) دیکھا تو مہاجرین اور انصار سردی کے دنوں میں صبح صبح خندق کھود رہے ہیں ۔ ان کے پاس غلام بھی نہ تھے ۔ جو یہ کام کر لیتے ۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پریشانی اور بھوک کی یہ حالت دیکھی تو ( یہ شعر ارشاد فرمایا : ” اے اللہ ! بھلائی تو آخرت ہی کی بھلائی ہے ، پس تو مہاجرین و انصار کو برکت دے ۔ “ تو اس کے جواب میں مہاجرین و انصار نے کہا ” ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اس شرط کے ساتھ بیعت کی ہے کہ جب تک ہمارے جسم میں جان باقی رہے گی ، جہاد کرتے رہیں گے ۔ “